کسانوں کو ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت فراہم کرنے کامطالبہ کرتے
ہوئے اے پی کی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر وائی ایس جگن موہن
ریڈی یکم اور دو مئی کو دو روزہ دھرنا گنٹور میں دیں گے۔اس
دھرنے کا مقصد کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت فراہم کرنے کے لئے ریاستی حکومت پر دباو ڈالنا ہے۔وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرچ کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت نہ ملنے پر کسان مایوسی کے شکار ہیں۔